نارائن پیٹ پولیس چھاپوں میں نقلی کپاس تخم ضبط

   

نارائن پیٹ /17 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع ٹاسک فورس پولیس کے چھاپوں میں 66030 روپئے مالیت کے نقلی کپاس کے بیج کے 71 پیاکٹ ضبط کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے بموجب اوٹکور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ٹاسک فورس پولیس نے اطلاع ملنے پر دھاوا کرتے ہوئے 31.95 کیلو کے نقلی کپاس کے بیجوں کے 71 پیاکٹ ضبط کرلئے جبکہ تپراس پلی موضع کے کاوالی چنا نرسملو ولد سپانا کو غیر قانونی طور پر پلوی کمپنی کے نقلی بیج رکھ کر 06036 کسانوں کو فروخت کر رہے تھے ۔ رنگے ہاتھوں ضبط کرکے پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔ اوٹکور پولیس ایس آئی مسٹر رمیش نے بتایا کہ کاوالی چنا نرسمہلو کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔