نارائن پیٹ پولیس کی انسانی ہمدردی

   

نارائن پیٹ ۔ 17 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ پولیس کی انسانی ہمدردی نے ایک نامعلوم ضعیف شخص کی جان بچائی۔ تفصیلات کے بموجب کل شام نامعلوم معمر و بیمار شخص جس کی شناخت نہ ہوسکی سڑک کے کنارہ پڑا تکلیف سے کراہ رہا تھا۔ راہ گیر اس شخص کو دیکھتے اور چلے جاتے۔ اطلاع ملتے ہی دو ٹریفک پولیس جوانوں نے اس بوڑھے اور بیمار معمر شخص کو آٹو کے ذریعہ ضلع ہاسپٹل علاج و معالجہ کے لئے روانہ کردیا۔ نارائن پیٹ پولیس نے ایک تصویر جاری کی ہے اور صحافت کے ذریعہ ضعیف و بیمار شخص کی ورثا کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ ایس آئی نارائن پیٹ کے فون نمبر 8712670404 پر اگر کوئی اس شخص کو جانتے ہیں تو اطلاع دیں۔