نارائن پیٹ کا صرافہ بازار کافی مشہور

   

قومی سطح پر وسعت دینے کی کوشش ،ڈائمنڈ اینڈ جویلری کی نمائش کا اہتمام
نارائن پیٹ /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں ڈائمنڈ اینڈ جویلری شاپ کا صراف بازار میں ایک شوروم اور نمائش کا آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کی اہلیہ محترمہ شریمتی سواتی ریڈی نے افتتاح انجام دی ۔ KISNA کسنا نامی ڈائمنڈ اینڈ جیلوری شاپ سری بالاجی جیولیری کے مالک و نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ کی نئی شاپ ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شوروم کے افتتاح کے علاوہ انہوں نے تین دنوں تک اس ڈائمنڈ اینڈ جویلری شاپ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا ہے ۔ عوام کاروباری اوقات میں ڈائمنڈ اینڈ جیولری کی اس نمائش سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ سونا چاندی اور زری ہینڈ لوم ساڑیوں کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر مشہور ہے۔ یہاں کے زیورات 24 کیارٹ سونے اور اصلی سونے سے تیار کئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیر ، شہری ترقی و بلدیہ مسٹر کے ٹی آرنے نارائن پیٹ کے دورے کے موقع پر نارائن پیٹ کے سونے کی مارکٹ کو قومی سطح پر وسعت دیتے ہوئے یہاں ایک عالیشان گولڈ مارکٹ کامپلکس بنوانے کا تیقن دیا تھا ۔ چنانچہ اس کیلئے اراضی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔ نارائن پیٹ سے زیورات کی خریدی کیلئے دور دراز سے لوگ یہاں آتے ہیں اور اپنی پسند کے زیورات نہ صرف خریدتے ہیں بلکہ یہاں سونے کی کاریگری اور ڈیزائن بھی یہاں بنواتے ہیں ۔