نارائن پیٹ کلکٹریٹ میں پرجا دربار، 31 شکایات وصول

   


نارائن پیٹ۔ 5؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کلکٹر کانفرنس ہال میں آج پرجا دربار کا انعقاد عمل میں آیا جس کی شکایات کی سماعت و شنوائی ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری، آئی اے ایس نے کی۔ شکایات کی کل تعداد 31 تھی جن میں آمدنی سے متعلق 12، بلدیاتی مسائل سے متعلق 3، ڈی پی او سے متعلق 3، آئی سی ڈیز سے متعلق 2، محکمہ پولیس سے متعلق 2 اور دیگر مسائل سے متعلق 21 درخواستیں شامل ہیں۔ ضلع کلکٹر نے ان تمام شکایات کی شنوائی کی اور متعلقہ ضلعی عہدیداروں کو ان مسائل کی جلد یکسوئی کی ہدایت کے ساتھ روانہ کردی ہیں۔