نارائن پیٹ کلکٹریٹ کے روبرو نرسوں کا احتجاجی دھرنا

   

دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ ، احتجاج کو اے آئی ٹی یو سی کی تائید
نارائن پیٹ /30 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست بھر میں 20 دن سے جاری میڈیکل اے این ایم ( نرسوں ) کی ہڑتال کے موقع پر نارائن پیٹ میں آج اے این ایم نرسوں نے اپنے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کیلئے ضلع کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا ۔ اس موقع پر اے آئی ٹی یو سی کے ضلع جنرل سکریٹری مسٹر کونڈپا نے اظہار یگانت کرتے ہوئے اس دھرنے میں شرکت کی ۔ انہوں نے اے این ایم نرسوں کو جو اپنے جائز مطالبات کیلئے دھرنے پر ہیں بھرپور تائید و حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 20 سالوں سے نوکری کرنے والی ان سکینڈ این ایم نرسوں کو مستقبل بنیاد پر تقررات عمل میں لانا چاہئے ۔ معمولی تنخواہوں پر عارضی طور پر کام کر رہے ہیں ۔ ان نرسوں نے کرونا ( کویڈ)جیسے خطرناک حالات میں اپنی جانوں اور افراد خاندان کی جانوں کی پرواہ کئے بغیر رات دن کویڈ مریضوں کی خدمات کی اور ہمیشہ اول صفوں میں رہنے والی ان بے سہارا و مظلوم نرسوں کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت کو انتباہ دیا کہ ان مظلوم اے این ایم نرسوں کے جائز مطالبات کو فی الفور طور پر غیر مشروط طور پر قبول نہیں کیا جاتا ہے تو احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔ اس موقع پر سکینڈ اے این ایم یونین قائدین ساوتری ، نجمولہ شوبھا ، وینکٹیشورماں ، رامیشوری ، چندرکا ، سجاتا ، مہیشوری ، لکشمی ، دیوکا ، گریجا ، انورادھا اور دیگر موجود تھے ۔