نارائن پیٹ۔12 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع کلکٹرہری چندنا نے حصول اراضی کا عمل مکمل ہونے والے علاقوں میں جنگی خطوط پر کام پائے تکمیل کو پہنچانے کا حکم دیا۔ پیر کے روز کلکٹریٹ میں متعلقہ محکمہ جات کے حکام کے ساتھ منعقدہ مٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں کو مقامی طور پر کئے جانے والے کاموں کو جلد ازجلد شروع کرتے ہوئے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ آر اینڈ بی کے حدود میں سڑک کے کاموں مںت حائل رکاوٹوں کو دور کرتے کام پائے تکمیل کوعہدیداران کو حکم دیا۔ ایوارڈ کے مرحلے میں موجود اراضیات کے فوری ایوارڈز منظور کرنے کی ہدایت دی۔ کلکٹرنے میونسپل عہدیداروں کو ضلع میں ادھوری تعمیرات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مہندم کرنے کے علاوہ موسم بارش کی آمد کے پیش نظر ڈرینجس تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے اور کام میں تاخیر کی صورت میں سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔اس اجلاس میں ضلع ریوینیو آفیسر سرینواسلو، اے ڈی سروے لینڈ سری رام ، آراینڈ بی راملو، اے ایز، میونسپل کمشنر سرینواسلو، ایم آر اوز اور دیگر نے شرکت کی۔
