نارائن پیٹ کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کا عزم

   

رکن ا سمبلی راجندر ریڈی کا خطاب، کارکنوں کی جانب سے خیرمقدم

نارائن پیٹ /23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے موجودہ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی جو ضلع نارائن پیٹ کے بی آر ایس ضلع صدر بھی ہیں وہ کے ٹی آر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔ وہ تیسری مرتبہ حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پہلی مرتبہ وہ تلگودیشم کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ۔ تاہم انہوں نے عوام کے وسیع تر مفاد میں ٹی آر ایس شامل ہوگئے ۔ دوسری مرتبہ وہ ٹی آر ایس سے انتخابات میں حصہ لیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ ان کے نارائن پیٹ پہونچنے پر پارٹی قائدین اور کارکنوں نے نارائن پیٹ سے پانچ کیلومیٹر دور سنگا چوراہا سے ہی شاندار استقبال کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں نارائن پیٹ ایم اے ریل کیمپ آفس تک آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے شایان شان طریقہ پر لے کر آیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے کہا کہ تیسری مرتبہ اس حلقہ سے کامیاب ہوتے ہیں تو وہ نارائن پیٹ کو ریاست میں ایک انتہائی ترقی یافتہ ضلع بنائیں گے ۔ اس موقع پر مسٹر ایس آر ریڈی کی زبردست گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے پارٹی قائیدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شریک تھے ۔