نارائن پیٹ۔ 9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس نے ضلع مستقر نارائن پیٹ کی جامع مسجد میں تقریب افطار پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے کہا کہ مسلمانوں کے منائے جانے والے تہواروں میں سب سے مقدس تہوار رمضان ہے جسے مسلمان ایک ماہ تک روزہ رکھ کر مناتے ہیں۔ تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو۔ ایس پی نے تمام لوگوں سے کہا کہ وہ ذات پات اور مذہب سے قطع نظر اپنے تہوار بھائی چارے کے ساتھ منائیں۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی ناگیندر، ڈی ایس پیز لنگایا، مہیش، سی آئیز شیوا شنکر، رام لال، ایس آئی وینکٹیشورلو، نوید، مسلم مذہبی رہنماؤں اور دیگر نے شرکت کی۔