نارائن پیٹ کی خاتون عازم حج کا انتقال

   

نارائن پیٹ /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والی ایک عازم حج کا دوپہر حیدرآباد میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ محترمہ نجملہ بیگم ، زوجہ مرحوم جناب محمد شبیر حسین صدیقی جن کا کور نمبر TSF-1571-03-0 تھا اور ان کی حج بیت اللہ کیلئے 11 جون کو شام 4.25 بجے کی فلائیٹ سے جدہ روانگی عمل میں آنے والی تھی ۔ آج دوپہر اچانک سینہ میں درد کی شکایت پر حیدرآباد اولیو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ ان کی عمر 56 سال تھی وہ اپنے بہن اور بھانجے کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جارہی تھیں ۔ نماز جنازہ 8 جون بروز جمعرات مسجد حاجی خان پیٹ نارائن پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کیلئے ان کے لڑکے ڈاکٹر رحمت صدیقی سے سیل نمبر 9985946033 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
انتقال
آتماکور /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عبدالقدیر کا انتقال امرچنتہ کے متوطن این عبدالقدیر کا کل رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے وہ ایل آئی سی ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے تھے 43 سال عبدالقدیر جامع مسجد امرچنتہ کمیٹی کے سکریٹری تھے آج نماز جنازہ جامع مسجد امرچنتہ میں مولانا محمد الطاف بیگ نظامی نے بعد نماز عصر پڑھائی تدفین امرچنتہ قبرستان میں عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ دو لڑکیاں والدہ ہیں مزید تفصیلات کے لیے ربط کریں 9440587810۔