نارائن پیٹ ۔ شریمتی سمیتا سبھروال، آئی اے ایس، اڈیشنل سکریٹری، سی ایم نے اپنے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر جو نارائن پیٹ کی ریشمی اور سوتی ساڑیوں سے بہت متاثر نظر آرہی تھیں نے کہا کہ ’’میں نارائن پیٹ کی ساڑیوں کی برانڈ ایمبیسڈر بننا چاہتی ہوں‘‘ انہوں نے قبل ازیں شریمتی پرینکا ورگیس، آئی اے ایس، اسپیشل آفیسر گرین ڈیو، ہریتا ہرم پروگرام سی ایم او، بھی ان کے دورہ میں شامل تھیں نے ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا آئی اے ایس، کے ہمراہ ’’کلنکا بلیک پینٹنگ‘‘ تربیتی مرکز کا معائنہ کیا، جہاں خواتین کو حکومت کی جانب سے مفت ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر شریمتی سمیتا سبھروال نے کہا کہ نارائن پیٹ کی ساڑیاں ملک بھر میں مشہور ہیں۔ انہوںنے اس موقع پر نارائن پیٹ کی قدیم تاریخی بارم باولی جو قطب شاہی دور کی معلوم ہوتی ہے، جس کی تین منزلیں اور پتھر سے بنی ہوئی ہیں مشاہدہ کیا۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ نے انہیں بتایا کہ اس طرح اور بھی نارائن پیٹ میں باولیاں موجود ہیں۔ شریمتی سمیتا سبھروال نے اس موقع پر باولی میں موجود مچھلیوں کو کھانا کھلایا۔ انہوں نے کہا کہ قدیم یادگاروں کو محفوظ کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر میونسپل عملہ جناب محمد یوسف، سرینواس، آر آئی بلراج، ایس آئی پولیس سری کانت ریڈی، ایس آئی سریش و دیگر موجود تھے۔