نارائن پیٹ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ گرلز ہائی اسکول کی پی ای ٹی پروین بیگم کو دسواں نیشنل ماسٹر اتھیلیٹک میں تلنگانہ اسٹیٹ ماسٹر اتھیلٹک چیمپئن شپ میں 800 میٹر میں حیدر آباد کے گچی باولی اسٹیڈیم میں نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ سے تمغہ حاصل ہوا ۔ انہوں نے 5000 میٹر دوڑ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ،فروری میں ہونے والی قومی سطح کے مقابلوں کے لئے انکا انتخاب بھی عمل میں آیا ہے اس موقع ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا اور ڈی واہ سی ونکٹیشور نے انہیں مبار ک باد دی ہے ۔
