نارائن پیٹ 6/ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جیت کے بعد حکومت بنانے کے لیے کانگریس پارٹی قیادت نے کوڑنگل کے ایم ایل اے و ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کو تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آج حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں نارائن پیٹ کی ایم ایل اے ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی ،ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ انکے ہمراہ سابق صدر ضلع کانگریس شیو کمار ریڈی موجود تھے۔ شیوکمار ریڈی نے بھی ریونت ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔ریونت ریڈی نے بھی گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کی طرح کوڑنگل اور نارائن پیٹ حلقوں کی ترقی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ کوڑنگل کے قیام سے لے کر انہوں نے نارائن پیٹ حلقہ کو جتنا ممکن ہو سکے فنڈز مختص کرتے ہوئے پسماندہ ضلع نارائن پیٹ کو ہر طرح سے ترقی دینے کا وعدہ کیا ہے۔