نارائن پیٹ کی کماری لاہوٹی کو ویمن آٹو کئیر ایوارڈ

   

نارائن پیٹ 30/مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنکلپا فاؤنڈیشن حیدرآباد تلنگانہ نے بین الاقوامی یوم خواتین 2025 کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو سنکلپا ایکسیلنٹ ایوارڈز پیش کئے۔ اس پروگرام میں نارائن پیٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی کماری روہنی لاہوتی نے میکینک ڈپارٹمنٹ میں : وومن ان آٹو کیئر ایوارڈ ، حاصل کیا اورشرکاء سے خوب داد وصول کی۔ اسی طرح بیکادی مادھوی رمیش کو سماجی کارکن کے زمرے میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا ،نارائن پیٹ شہر سیان دو خواتین کو بہترین کارکن کا ایوارڈ حاصل ہونے پر نارائن پیٹ میں مسرت کی لہر دراڑ گئی ہے۔ یہ ایوارڈز محترمہ روزی نے پیش کیے۔ ہر ایک نے خواتین کی مضبوط ہونے، کمزور نہ ہونے اور تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر تعریف کی۔ اس پروگرام میں ریٹائرڈ جج اندومتی، سریکھا، پروفیسرز اور سائنسدان ڈاکٹروں نے حصہ لیا اور ان دونوں کی تعریف کی۔ اسی طرح قصبے کی میکلا بالمانی کو ہینڈلوم زمرہ کے لیے ایوارڈ ملا۔