نارائن پیٹ کے آشاورکروں کا ضلع ہیڈکوارٹر پر احتجاجی دھرنا

   

نارائن پیٹ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آشا ورکروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے آج نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے میونسپل پارک کے روبرو زبردست دھرنا دیا۔ ضلعی مرکز میں مرکزی سڑک پر ریلی نکالی گئی۔ میونسپل پارک کے قریب منعقدہ دھرنے میں آشا یونین ضلع کے اعزازی صدر وینکٹ رام ریڈی ، آشا ورکرس یونین کے ضلع صدر شریمتی ایم بالمانی، سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری بلرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ پچھلی حکومت 15 دن کی ہڑتال کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت کی طرف سے 9 فروری کو ہیلتھ کمشنر کو اپنے منشور میں دی گئی یقین دہانیوں پر فوری عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق ایک مقررہ تنخواہ کے طور پر 18,000 روپے دی جانی چاہئے ۔ حکومت ان لوگوں کو ہٹانا چاہتی ہے جو پچھلے 20 سالوں سے امتحان کے نام پر دیہی علاقوں میں غریب لوگوں کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ آشا کارکنوں کی اجرت ہر مہینے کی 5 تاریخ سے پہلے ان کے کھاتے میں جمع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ آشا ورکروں کو 50 لاکھ کے ایکسیڈنٹ انشورنس کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشن کی شکل میں پانچ لاکھ روپے اور آشا ورکروں کو دی جانے والی تنخواہ کا نصف حصہ دیا جائے۔ سی آئی ٹی یو کے ضلعی قائدین گووندراج، جوشی یونین ضلع سکریٹری گورمما نے خطاب کیا، ششی کلا انورادھا رادھیکا، ناگمانی شانتی، پدما، بالامنی، شیوما، شبیرا، زینابھی، امرتما، پٹو ضلع کے مختلف پی ایچ سیز سے تقریباً 550 سے زائد آشا ورکروں نے شرکت کی۔