نارائن پیٹ ضلع مستقر کے متوطن دوہونہار طلباء حافظ سید شمس الدین قادری اور حافظ محمد سفیان تاج نے حضرت خواجہ شریف نظامی نوراللہ مرقدہ کے قائم کردہ دینی ادارہ المعہد الدینی العربی شاہ علی بنڈہ حیدرآباد ملحقہ جامعہ نظامیہ سے عالم سندی کی تکمیل کرلی جنہیں کل احاطہ مدرسہ میں مولانا ڈاکٹر محمد محمود شریف نظامی صدر مجلس انتظامی المعہد کی زیر صدارت منعقدہ سالانہ جلسہ میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری سجادہ نشین آستانہ کامل و معتمد صدر مجلس علمائے دکن اور دیگر ممتاز علماء ومشائخین کی موجودگی میں سندوخلعت عطا کی گئی۔اس موقع پرسجادہ نشین بارگاہ تقی باباسیدشاہ غیاث الدین قادری، مولانا مفتی محمد شفاعت علی نظامی،مولانا حافظ فاروق بن مخاشن،حافظ محمد چاند پاشاہ،حافظ محمد تقی،سید سلیم قادری،سیدیونس قادری ودیگر نے ان کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
