نارائن پیٹ کے صحافی ٹی ہنمنتوکی وزیراعلیٰ سے ملاقات

   

نارائن پیٹ یکم / جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج نارائن پیٹ ضلع کے ،تلگو روزنامہ ویژن آندھرا کے اسٹاف رپورٹر مسٹر ٹی ہنمنتونے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ضلع ناراین پیٹ سے تعلق رکھنے پر چیف منسٹر سے ضلع نارائن پیٹ کی ترقی اور جی او 69 پر عمل آوری کرتے ہوئے نارائن پیٹ کوڑنگل اپلفٹ پروجیکٹ کا احیا اور اس کے ذریعہ مکتھل، نارائن پیٹ اور کوڑنگل کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جوبلی ہلز، حیدرآباد میں منعقدہ عالمی مادیگا ڈے کے موقع پر ایس سی کی درجہ بندی کو لاگو کرنے کے وعدے کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو شال پہنا کر انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔