نارائن پیٹ کے مسروقہ موبائیل متاثرین کے حوالے

   

نارائن پیٹ ۔14 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع پولیس نے سی ای آئی آر پورٹل کے ذریعے 91 موبائیل فون برآمد کرلیے جن کو آج متاثرین کو متاثرین کے حوالے کردیا گیا۔ ضلع ایس پی مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس نے اس موقع پر بتایا کہ مسروقہ موبائیل فون خریدنا اور بیچنا جرم ہے ،جیسے ہی موبائیل فون کھو جائے، CEIR ،www.ceir.gov.in ویب پورٹل یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں ، اور اطلاع دیں ،موبائیل چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ،ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس نے کہا کہ موبائیل فون کے کھو جاتے ہی متعلقہ پولیس اسٹیشن یا سی ای آئی آر (سینٹرل ایکوپمینٹ آئیڈینٹی رجسٹر) ویب پورٹل پر شکایت درج کرائی جائے۔ آج ضلع ایس پی آفس کے کانفرنس ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران اپنے موبائیل فونز سے محروم ہونے والے 91 متاثرین کے موبائیل فون ضلع ایس پی نے برآمد کرکے حوالے کئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ میں نئی ٹیکنالوجی سے کل 91 موبائیل فون برآمد ہوئے ہیں اور ان کی قیمت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ موبائیل فون آج متاثرین کے حوالے کیے گئے۔ آئی ٹی کور پولیس نے نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کل 91 فون ٹریس کر کے قبضے میں لیے جس پر ایس پی نے آئی ٹی کور ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق ،ایس آئی سنیتا، رمیش، نریش، پولیس اہلکار، موبائیل فون لینے والوں اور دیگر نے حصہ لیا۔