نارائن پیٹ 20/اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے ممتاز جوہری تاجر مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ کو قومی سطح پر ڈاکٹریٹ کا ایوارڈ دیا گیا.یہ ایوارڈ نارائن پیٹ کے لائنز کلب آف انڈیاکے سابق ڈسٹرکٹ گورنر مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ کو گزشتہ 40 سالوں سے ان کی بے لوث سماجی خدمات کے اعتراف میں آج گل موہر کنونشن ہال، نئی دہلی میں بہترین ڈاکٹریٹ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی رجسٹرار مسٹرلارا مے نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ لائن مسٹرہری نارائن بھٹاڈ گزشتہ 40 سالوں سے لائنز کلب کے زیراہتمام بہت سی سماجی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور انکی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے ، انہیں قومی سطح پر یہ ایواڈ دیے جانے پر لائنس کلب نارائن پیٹ کے عہدیداروں واراکین نے انہیں مبارک باد دی ہے ۔