نارائن پیٹ کے موضع کوٹہ کنڈہ میں ہمہ وقتی طبی سہولت کا فقدان

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے موضع کوٹہ کنڈہ میں 24 گھنٹے طبی سہولت کا حکومت کی جانب سے کوئی انتظام نہیں ہے۔ کوٹہ کنڈہ ایک بڑا گاؤں ہے اور اس کے علاوہ اس گاؤں کے اطراف چھوٹے بڑے مواضعات اور تانڈے موجود ہیں۔ اس گاؤں میں صرف جزوقتی پی ایچ سی ڈسپنسری موجود ہے جو صرف 12 بجے دوپہر تک خدمات انجام دیتی ہے ۔ سی پی آئی ایم ، نیو ڈیموکریسی اور سی سی آئی ایل ایم کے علاوہ کوٹہ کنڈہ ایم پی ٹی سی نے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر نارائن پیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوتہ کنڈہ میں 24 گھنٹے طبی سہولت بہم پہنچانے کیلئے سرکاری دواخانہ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔