نارائن پیٹ 5{فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بھوگیشورلو، کو حالیہ تبادلوں کے بعد نارائن پیٹ میونسپل کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیاہے ، آج نارائن پیٹ ٹاؤن کانگریس پارٹی ٹاؤن کے صدر ورکن بلدیہ محمد سلیم ، محمد امیر الدین ایڈوکیٹ رکن بلدیہ و رکن ضلع وقف بورڈ پروٹیکشن کمیٹی اور سابق اے جی پی مسٹرستیش گوڑ نے نئے کمشنر بلدیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکا خیر مقدم کرتے ہوئے تہنیت پیش کی – ان کانگریس قائدین نے کہا کہ نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی نارائن پیٹ میونسپلٹی کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبے بنائے ہیں اور کمشنر سے درخواست کی کہ وہ ان پر عمل آوری اور شہری ترقی کے لیے محکمہ بلدیات کے عملہ کو ساتھ لے کر حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔