نارائن پیٹ۔ ضلع گورنمنٹ جونیئر کالج میں اردو میڈیم اور تلگو میڈیم کے ٹاپرس کو تہنیت پیش کی گئی۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو جناب فیاض احمد قریشی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ جونیئر کالج میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم میں عالمی شہرت حاصل کرنے والی طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اردومیڈیم سال دوم کی طالبہ ثانیہ بیگم بی پی سی سے خوشنما بانو ایم پی سی سے ناظمہ مسرت ایچ ای سی، تلگو میڈیم سال دوم کے پی مہیش، ایم پی سی مونیکا بی پی سی کو جناب فیاض احمد قریشی نے مبارکباد پیش کی اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا اور ریاست کا نام روشن کرنے کی ہدایت دی۔ اس پروگرام میں نوڈل آفیسر ریاض حسین صدر جلسہ پرتاب ریڈی پرنسپل ، مہمان خصوصی فیاض احمد قریشی اور کالج کے لیکچررس اور دیگر موجود تھے۔