18 نشستیں خالی، کلاسیس کا عنقریب آغاز، پرنسپل ڈاکٹر رام کشن کا بیان
نارائن پیٹ 3اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں نیٹ کے ذریعہ رینک حاصل کرنے والے منتخب طلباء کی کونسلنگ کے ذریعہ طلباء کو اپنی اپنی ترجیح کی بنیاد پر کالجز الاٹ کئے جارہے ہیں ، چنانچہ نارائن پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کا لج جس میں جاریہ تعلیمی سال کے لئے اکٹوبر سے باقاعدہ تدریس کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ، پرنسپل نارائن پیٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر رام کشن نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تا حال 50 سیٹوں کے منجملہ 32 طلباء نے داخلہ حاصل کرلیا ہے جن میں 5 طلبا ء بیرون ریاست سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 27 طلباء مقامی ریاست تلنگانہ کے داخلہ لے لیا ہے ، انہوں بتایا کہ مزید 18 طلباء داخلہ حاصل کرنا باقی ہیں ، داخلہ کا عمل مکمل ہوتے ہی نئے تعلیمی سال کے لئے کلاسس کا آغاز کردیا جائیگا ، بیرونی طلباء کیلئے کالج کی جانب سے دارالاقامہ کا انتظام کیا جارہا ہے ،انہوں مزید بتایا کہ کالج میں مکمل انفراسٹرکچرکے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ، کالج شہر سے 8 کیلو میٹر کے فاصلہ پر نارائن پیٹ ، حیدرآباد شاہراہ ، موضع اپپم پلی کے قریب واقع ہے ، چنانچہ کالج کے طلباء کے لئے آرٹی سی بس سے آمد ورفت کی سہولت مہیا کی جائے گی۔