100 فٹ سڑک کے تعمیری کاموں کا افتتاح ، کے سی آر اور کے ٹی آر سے ا ظہار تشکر
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ حیدرآباد شاہراہ پر واقع موضع جاجاپور کے مضافات میں نارائن پیٹ ضلع کیلئے منظورہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کیلئے سرکاری اراضی مختص کی گئی ہے ۔ میڈیکل کالج کی تعمیری کاموں کا عنقریب ریاستی وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی آر افتتاح انجام دیں گے ۔ نارائن پیٹ ، حیدرآباد شاہراہ سے میڈیکل کالج کیلئے مختص کردہ اراضی تقریباً دیڑھ کیلومیٹر پر واقع ہے ۔ میڈیکل کالج تک رسائی کیلئے سوفیٹ سڑک کی تعمیر کیلئے کاموں کا موضع جاجاپور سرپنچ ، شریمتی کوٹلہ سگنبدماں نے سنگ بنیاد رکھا ۔ ذرائع کے بموجب 42 ایکر سرکاری اراضی اضلاع نارائن پیٹ کیلئے منطورہ گورنمنٹ میڈیکل کالج تعمیر کیا جائے گا ۔ جس کا افتتاح عنقریب انجام دیا جائے گا۔ اس تقریب سنگ بنیاد میں صدر منڈل پرجا پریشد مسٹر اماکولہ سرینواس ریڈی زیڈ پی ٹی سی ، شریمتی انجلی ٹی آر ایس منڈل پریسیڈنٹ مسٹر وی راملو ، ایم پی پی شریمتی سوگنا ، ایم پی پی صدر مسٹر شیکھر زیڈ پی ٹی سی کوآپشن ممبر مسٹر محمد تاج الدین ، سرویر مسٹر ملیش ریونیو انسپکٹر مسٹر بالراج ، رعیتو سمیتی ضلع صدر مسٹر کوٹلہ جگن موہن ریڈی ، اطراف و اکناف کے مواضعات کے گرام پنچایتوں کے سرپنچ ، ارکان ٹی آر ایس قائدین نے شرکت کی ۔ بعد ازاں سو فیٹ بی ٹی روڈ کی تعمیر کے کاموں کیلئے بھومی پوجا پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر تمام قائدین اور عوام نے نارائن پیٹ ضلع کیلئے میڈیکل کالج منظور کرنے پر مسٹر کے سی آر اور مسٹر کے ٹی آر ، مسٹر ٹی ہریش راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔