نارائن پیٹ۔/27 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل نارائن پیٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر آج ہاسپٹل کے اندر اور باہر کیمیکل کلیننگ کی گئی۔ یہ صفائی ڈرون کے ذریعہ عمل میں آئی۔ ڈاکٹر ملک ارجن سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل نے بتایا کہ ضلع ہاسپٹل میں کورونا وائرس سے متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کے لئے ایک علحدہ وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تو وہ ہاسپٹل سے رجوع ہوں۔