ہینڈلوم کوآپریٹیو سوسائٹیز کا اجلاس، ڈائرکٹر اے ورشینی کا خطاب
نارائن پیٹ 13/مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہینڈلوم ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کے ریاستی ڈائریکٹر شریمتی آلوگو ورشینی نے کہا کہ ہم نارائن پیٹ ہینڈلوم کی شہرت کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے نارائن پیٹ ضلع کا دورہ کیا اور ہینڈ لوم کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ میٹنگ میں نارائن پیٹ کے ضلع کلکٹرمسٹر کویا سری ہرشا ، لوکل باڈیز کے ایڈیشنل کلکٹر مسٹر میانک متل کے ساتھ شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بنکروں کو کم سرمایہ کاری سے زیادہ منافع حاصل کرنا چاہئے۔ اس سے پہلے ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے کہا کہ تین منزلہ مربوط ہینڈ لوم سنٹر کی عمارت جو ضلعی مرکز کے قریب پیشہ ورانہ مہارت کے تربیتی مرکز کے ساتھ تعمیر کی جارہی ہے، تین ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔ بعد میں ہینڈلوم ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر شریمتی ورشنی نے کہا کہ ہینڈلوم ساڑیاں فروخت کرنے کے لیے انٹیگریٹڈ ہینڈلوم سینٹر میں میوزیم کے ساتھ ایک دکان کھولی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ میں تین ہینڈ لوم کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے زیر اہتمام بنی ہوئی ساڑیاں مربوط ہینڈلوم سنٹر میں قائم کی جانے والی دکان میں فروخت کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اپنے نام ٹی نیتننا ایپ میں درج کرائیں اور صرف وہی لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایپ میں شامل ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نارائن پیٹ میں ہینڈلوم سوسائٹیوں سے سوتی ساڑیاں جلد خریدی کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ سوسائٹیز کے ممبران سے دریافت کیا کہ سوسائٹیز کا کتنا واجب الادا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نارائن پیٹ میں جلد ہی ایک مربوط ہینڈ لوم سنٹر قائم کیا جائے گا اور اس خطہ کے بنکروں کے کام اور ہینڈلوم ساڑیوں کی خصوصیت کو پورے ملک میں فروغ دینے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ اس میٹنگ میں ہینڈلوم ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ اے ڈی مسٹر بابو، ڈیولپمنٹ آفیسرس مسٹر سنتوش کمار، کے ٹی چاری، ٹی ایس ایم آئی ڈی سی ای مسٹر جے پال ریڈی، آرک ا سٹرکچرس سنتوش، اسماعیل، اے ڈی او لاونیا، نارائن پیٹ، چنا جٹرم اور ، کوٹاکونڈہ ہینڈلوم کوآپریٹیو سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔