نارائن پیٹ 09/اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر جشن میلادالنبی ﷺکے موقع پر جھنڈیاں لگانے کے مسئلہ پر دو فرقوں کے درمیان ہوئی کشیدگی کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے جن مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے اور تین نوجواں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی۔ مقامی سینئیر مسلم وکلاء جناب محمد عبدالسلیم ایڈوکیٹ و جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ نے مفت قانونی مدد فراہم کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کروالیا ۔ انہوں نے اس موقع پر صحافت کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس طرح کے مقدمات میں شامل دیگر نوجوانوں کو گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ ان سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت مفت قانونی مدد فراہم کی جاسکے ۔