دبئی۔ ویسٹ انڈیز کے محدود اوورزکے کپتان کیرون پولارڈ نے واضح طور پرکہا ہے کہ آل راؤنڈر سنیل نارائن کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باوجود دو مرتبہ کی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 چمپئن ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزکیلئے جاری سیزن میں نارائن نے شاندار آل راونڈ مظاہرہ کیا ہے ۔نارائن نے آئی پی ایل 2021 ایلیمینیٹر میں ویرات کوہلی کی زیر قیادت رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے تیسرے آئی پی ایل خطاب کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ نارائن نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں ، جن میں کوہلی ، اے بی ڈی ویلیئرز اورگلین میکسویل کی اہم وکٹیں شامل ہیں ، اس کے علاوہ 15 گیندوں پر اسٹروک سے بھرے 26 رنز بنائے تاکہ کے کے آر کو دہلی کیپیٹلزکے خلاف کوالیفائر 2 میں رسائی میں مدد ملے۔متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل سیزن دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے نارائن نے آٹھ مقابلوں میں11 وکٹیں حاصل کیں ، 6.12 رنز فی اوور کے حساب سے حریف ٹیم کو رنز بنانے پر مجبور کیا ۔ان سب کے علاوہ نارائن نے بڑے مقابلے میں شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کیا ہے تاہم پولارڈ نے کہا کہ نارائن کو آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا ہاں اگرکوئی کھلاڑی زخمی یا بیمار ہوتا ہے تو نارائن کی راہ ہموار ہوگی ۔پولارڈ نے مزید کہا ہے کہ اس کی وضاحت کر دی گئی ہے اگر میں خصوص میں اپنے الفاظ شامل کروں کیونکہ نارائن کو ٹیم میں شامل نہیںکیا گیا تو یہ الگ بحث ہوگی جو میں نہیںچاہتا ، نارائن شارجہ کی ان وکٹوں پر شاندار بولنگ کر رہا ہے جو پندرہ کھلاڑی ہمارے پاس اس وقت موجود ہیں ، جو زیادہ اہم ہے اور امید ہے کہ ہم ان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے خطاب کا دفاع کر سکتے ہیں۔ نارائن اگست 2019 سے کئی وجوہات کی بناء پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے دور ہیں اور ان وجوہات میں ان کی بولنگ ایکشن کا تنازعہ قابل ذکر ہے اور اس کے علاوہ ورلڈ کپ کی ٹیم کے انتخاب کے لئے مقررہ آخری تاریخ سے قبل نارائن کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پچھلے مہینے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب کیلئے مقررکردہ فٹنس معیار کو پورا نہیں کرپائے تھے۔سی ڈبلیو آئی کے چیف سلیکٹر راجر ہارپر کے حوالے سے کہا گیا کہ نارائن ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنمنٹ میں کسی بھی ٹیم کے لیے بہت اچھا اثاثہ ہے۔ کوئی بھی ٹیم اس معیارکے بولر کی کمی محسوس کرے گی لیکن وہ ہمارے فٹنس کے معیارات پر پورا نہیں اترے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔پولارڈ نے مزید کہا کہ میرے پاس اس پرکوئی تبصرہ نہیں ہے۔