نارائن کھیڑ سرکل انسپکٹر و سب انسپکٹر کو کلکٹر کے ہاتھوں ایوارڈ

   

نارائن کھیڑ ۔/27 جنوری، ( سیاست ڈِسٹرکٹ نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر نارائن کھیڑ سرکل انسپکٹر پولیس راما کرشنا ریڈی اور سب انسپکٹر پولیس وینکٹ ریڈی کو نمایاں خدمات پر سنگاریڈی پریڈ گراونڈ میں ضلع سنگاریڈی کلکٹر ڈاکٹر شرتھ کے ہاتھوں بسٹ سرکل انسپکٹر پولیس ، بسٹ سب انسپکٹرپولیس کی حیثیت سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سنگاریڈی ضلع پریشد چیرمین منجولا ،جے پال ریڈی کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ نارائن کھیڑ کے سرکل انسپکٹر پولیس اور نارائن کھیڑ کے سب انسپکٹر پولیس بسٹ آفیسرس ایوارڈ دینے پر نارائن کھیڑ کے سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات نے انہیں پولیس اسٹیشن پہنچ کر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔