عوام سے استفادہ کرنے کی اپیل رکن اسمبلی ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی کا خطاب
نارائن کھیڑ /10 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے آج مستقر نارائن کھیڑ میں آر ٹی او دفتر کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے رکن اسمبلی ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دفتر ہفتہ میں دو دن کام کرے گا ۔ نارائن کھیڑ کے عوام لائیسنس اور گاڑی کے کاغذات بنانے کیلئے ظہیرآباد جانے کی ضرورت نہیں ۔ عوام سے اپیل کی کہ اس دفتر سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر سنگاریڈی وینکٹارمنا ایم وی آئی ظہیرآباد ونکیا اور دیگر انسپکٹرس کے علاوہ بلدیہ نارائن کھیڑ کے چیرمین آنند سروپ شیٹکار نائب چیرمین دارم شنکر کونسلرس مسلم ایکشن کمیٹی کے صدر محمد معین ا لدین قریشی نائب چیرمین سید یونس جنرل سکریٹری و نارائن کھیڑ منڈل کانگریس پارٹی کے صدر ایم اے وحید طاہر مدینہ سابق مارکٹ کمیٹی کے نائب صدر ایم اے قیوم عرف ممتاز کانگریس قائدین محمد فیاض، محمد صبور ، محمد صدام ، محمد غوث چشتی ، سید ماجد، محمد شفیع قریشی ، محمد غوث چشتی ، سید ماجد، محمد شفیع قریشی ، محمد یادول کے علاوہ مقامی لاریوں کاروں موٹر سائیکلوں کے مالکین اور مقامی عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔