نارائن کھیڑ میں ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاون

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے مقام نارائن کھیڑ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیس کے پیش نظر بلدی حکام نے 3 مئی سے 10 مئی تک ایک ہفتہ کے لئے لاک ٹڈاون لگادیا ہے۔ ترکاری ادویات اور میوے کی دوکانات 11 بجے دن تک کھلی رہیں گی۔ 4 مئی اور 11 مئی کے ہفتہ وار پروگرام منسوخ کردیئے گئے۔