نارائن کھیڑ میں جلسہ سیرت النبی ؐ کا انعقاد مولانا انیس احمد قاسمی و دیگر کا خطاب

   

نارائن کھیڑ ۔ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ کے احاطہ میں جلسہ سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مولانا انیس احمد آزادی قاسمی بلگرامی دہلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستہ پر چلیں۔ رسول اللہ کی زندگی ہمارے لئے نمونہ ہے۔ اللہ کی عبادت کریں، ہر گھر میں قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ بیوی شوہر ایک دوسرے کے لئے لباس ہیں۔ بیوی کو چاہئے کہ ساس سسر دیوروں دیورانیوں سے اچھے تعلقات رکھیں، بیوی شوہر کے مکمل حقوق ادا کرے، شوہر کو چاہئے کہ وہ بھی بیوی کے مکمل حقوق ادا کرے، نماز قام کریں، زکوۃ ادا کریں، پاک دامن رہا کریں، اس جلسہ سے مفتی راشد اعظمی نائب مہتمم و استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند، مولانا عتیق الرحمن قاسمی ناظم مدرسہ گلشن خیرالنساء ظہیرآباد، مولانا سلیمان اجمل مظاہری، مولانا محمد عبدالقوی ناظم ادارہ امدادالعلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ نے جلسہ کی صدارت کی و خطاب کیا۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے بھی خطاب کیا۔ 15 خوش نصیب طلبہ اور ان کے سرپرستوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ جلسہ میں بلدیہ نارائن کھیڑ چیرمین روبینہ بیگم نجیب سرپنچ جے پال ریڈی، سابق مارکٹ کمیٹی کے نائب چیرمین ایم اے باسط، کونسلر ایم اے مجید مولانا مفتی عبدالبصیر موجود تھے۔ جلسہ میں خواتین و حضرات ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔