نارائن کھیڑ میں ریاستی وزیر کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا آغاز

   

نارائن کھیڑ 6ستمبر ریاستی وزیر صحت دامودرراج نرسمہا آج حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کادورہ کرکہ نارائن کھیڑ بلدیہ کے حدود کے جوکل کنونشن سنٹر کی توسیع کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا نارائن کھیڑ منڈل کے موضع ونگٹاپور کے پاس اربن فارسٹ ڈویلپمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھا منور منڈل کے موضع داؤر تا این جی ہکرانہ تک سڑک تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا سرگاپور منڈل مستقر میں نئی تعمیر کردہ پی ایچ سی سنٹر کی عمارت کا افتتاح انجام دیا مستقر نارائن کھیڑ کے ماں فنگشن ہال میں منعقد کردہ ٹیچر س ڈے پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر مزکورہ تمام پروگراموں میں رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔