نارائن کھیڑ میں سمیت غذا سے 20 طالبات متاثر

   

حیدرآباد 5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سمیت غذا کے ایک اور واقعہ میں 20 طالبات متاثر ہوگئیں ۔ یہ طالبات نارائن کھیڑ کے گرلز اقامتی اسکول میں زیر تعلیم تھیں اور وہاں غذا استعمال کرنے کے بعد وہ بیمار ہوگئیں۔ سمیت غذا سے متاثر ہونے والی طالبات کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کستوربا گرلز اقامتی اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں طالبات نے غذا استعمال کرنے کے بعد طبیعت بگڑنے کی شکایت کی ۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں تلنگانہ کے سرکاری اقامتی اسکولس میں سمیت غذا کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے اور کئی طلبا و طالبات اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کئی واقعات میں انہیں دواخانوں سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے ۔