نارائن کھیڑ /29 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ نارائن کھیڑ کے محلہ منگل پیٹ میں آج تلنگانہ تحریک میں شہید ہونے والے سریکانت چاری کے مجسمہ کا رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکار اور سریکانت چاری کے افراد خاندان کی موجودگی میں افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ضلع پریشد کوآپریشن ممبر ایم اے رشید مدینہ نارائن کھیڑ منڈل کانگریس پارٹی صدر ایم اے وحید طاہر مدینہ سابق ایم پی ٹی سی و سابق مارکٹ کمیٹی کے نائب صدر محمد عبدالقیوم عرف ممتاز سابق ایم پی پی شنکاریا سوامی کانگریس قائدین کارکنوں عوام کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
