نارائن کھیڑ /3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر نارائن کھیڑ بلدیہ کے وارڈ نمبر 10 میں پرجا پالنا پروگرام کے تحت عوام سے درخواست وصول کئے گئے ۔ اس موقع پر نارائن کھیڑ منڈل کے کانگریس پارٹی کے صدر ایم اے وحید طاہر مخاطب کرتے عوام سے اپیل کی کہ مذکورہ پروگرام سے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر بلدیہ کمشنر ملاریڈی ، بلدیہ اسٹاف کانگریس قائد محمد صدام مقامی عوام کثیر تعداد میں موجود تھی ۔
کورٹلہ اردو میڈیم اسکول کے کلینڈر کی رسم ا جرائی
کورٹلہ /3 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا سید مظہر القاسمی جناب عبداللہ سمیر صدر عیدگاہ کمیٹی کورٹلہ الیاس احمد خان ، امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ کے ہاتھوں کریسنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کا 2024 سال کے کیلنڈر کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ مولانا سید مظہر قاسمی نے کہا کہ کیلنڈر میں آیات قرآنی کا جو انتخاب کیا گیا ہے وہ بہت ہی عمدہ ہے ۔ محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ ، محمد عبدالمصور ناظم مدرسہ مفتی سید ضمیر احمد عقیل سبیلی ، صدر مدرس اشرف احمد اساتذہ کرام ، جناب واجد خان ، مفتی عمران موجود تھے ۔
