نارائن کھیڑ میں کانگریس کی ریالی

   


نارائن کھیڑ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ٹی پی سی سی ریونت ریڈی کی ہدایت پر آج ٹی پی سی سی کے رکن ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کی زیر صدارت ایک علیحدہ ریالی نکالتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف نعرے لگواتے ہوئے دفتر آر ڈی او پہنچ کر تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے انتخابات کے دوران عوام کے لئے کئے گئے وعدوں کو مکمل کیا جائے جیسا کہ 3 ایکڑ اراضی، گھر میں ایک فرد کو سرکاری ملازمت، بے روزگار نوجوانوں کو پنشن دینے اور دیگر کئے گئے وعدوں کو مکمل کیا جائے۔ دلت بندھو اسکیم پر ایس سی طبقہ کے غریب فرد کو دیا جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس قائدین شیکھر ریڈی بھوجے ریڈی کانگریس قائدین کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔