نارائن کھیڑ ڈپو کیلئے 50 بسیں منظور کرنے کا مطالبہ

   

نارائن کھیڑ ۔ 9 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے آج حیدرآباد میں منسٹرس دفتر میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیر پونم پربھاکر سے ملاقات کرکے ایک تحریری درخواست حوالے کرتے ہوئے نارائن کھیڑ بس ڈپو کے لئے 25 نئے بسیں منظور کرنے، ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کے تقررات کرنے کی اپیل کی جس پر وزیر نے تیقن دیا کہ بہت جلد 25 نئے بسوں کو منظور کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے کنڈکٹروں، ڈرائیوروں کے تقررات کئے جائیں گے۔