نارائن گوڑہ سنسنی خیز قتل کا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) بیوی سے شادی کرنے کے علاوہ بیوی کو بہن ماننے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا اور ہر وقت دھمکیاں دے رہا تھا۔ ان دھمکیوں سے تنگ آکر ہی حملہ کیا گیا۔ یہ بات نارائن گوڑہ سنسنی خیز واقعہ کے ملزم نے بتائی جس کو پولیس نارائن گوڑہ نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ناگولہ سائی سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی اور اس نے وجہ بتائی۔7 نومبر کو ناگولہ سائی نے اس کی بیوی آرتی اور اس کے شوہر ناگراجو اور اس کے 10 ماہ کے بچے پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی تھی اور اس حملہ میں شدید زخمی دس ماہ کا بچہ وشنو اور ناگراجو فوت ہوگئے جبکہ آرتی کی صحت نازک بتائی گئی ہے اور ارتی کے حمل میں موجود پانچ ماہ کا بچہ فوت ہوجانے کے سبب خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ انسپکٹر پولیس نارائن گوڑہ سرینواس ریڈی کے مطابق آرتی اور ناگولہ سائی کی شادی سال 2017 میں ہوئی تھی اور دونوں نے لو میریج کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے ۔ شادی کے چند سال بعد میاں اور بیوی میں مسلسل جھگڑوں سے آرتی الگ رہنے لگی تھی جس سے تنگ آکر ناگولہ سائی نے بیوی کے بھائی جتیندر پر حملہ کیا تھا جس پر اسے چھ ماہ جیل کی سزا ہوئی تھی۔ اس دوران آرتی کے بھائی کی بیوی نے آرتی کی دوستی ناگراجو سے کروائی اور دونوں نے شادی کرلی اور ان کا دس سالہ ایک بیٹا تھا جو ناگولہ سائی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ حملہ سے چند روز قبل دونوں کا جھگڑا ہوا تھا۔ مقتول ناگراجو نے قاتل ناگولہ سائی کو بیوی کے قریب نہ آنے کی دھمکی دی تھی اور مقتول پر زور دیا کہ وہ آرتی کو بہن ماننے اور بہن سے مخاطب کرے۔ اس بات سے مقتول مزید دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے یہ کارروائی انجام دی۔ع