نارائن گوڑہ سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ نارائن گوڑہ میں ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک آٹو ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ انسپکٹر نارائن گوڑہ مسٹر گٹو ملو کے مطابق 27 سالہ عبدالرحیم ساکن حافظ بابا نگر رات دیر گئے وائی ایم سی اے سے حمایت نگر کی سمت جارہا تھا کہ نارائن گوڑہ چوراہا پر آٹو کچھ دیر کیلئے رکا ہوا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اس آٹو کو ٹکر دے دی اور حادثہ اتنی شدت کا تھا کہ ٹکر کے بعد آٹو الٹ گیا۔ عبدالرحیم اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر صبح کی اولین ساعتوں میں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نارائن گوڑہ نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف لاپرواہی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کیا گیا۔B