ناراضگی کو عمومی طور پر قوم دشمن کہہ دینا

   

دستور پر کاری ضرب : جسٹس چندرچوڑ
نئی دہلی ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلاف اور ناراضگی کو عمومی طور پر ’اینٹی نیشنل‘ قرار دینا دستوری اقدار کی جڑ پر ضرب کے مترادف ہیں۔ ان کے سخت ریمارک کو سی اے اے، این پی آر، این آر سی کیخلاف جاری احتجاج پر حکومت کے منفی ردعمل کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔ جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو اختلاف کا حق حاصل ہوتا ہے۔