جنگاوں رکن اسمبلی صدر نشین آر ٹی سی ‘ رکن اسمبلی گھن پور ٹی راجیا صدر نشین رعیتو بندھو سمیتی
حیدرآباد۔/5 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آر ٹی سی کے بشمول 4 اداروں کے نامزد عہدوں پر تقررات عمل میں لائے ہیں۔ اسمبلی چناؤ میں ٹکٹ سے محروم 2 ناراض ارکان اسمبلی کو صدورنشین مقرر کیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کے صدرنشین کے طور پر رکن اسمبلی جنگاؤں ایم یادگیری ریڈی کا تقرر کیا گیا۔ 2 سال کیلئے یہ تقرر عمل میں آیا۔ رعیتو بندھو سمیتی صدرنشین کی حیثیت سے اسٹیشن گھن پور رکن اسمبلی ڈاکٹر ٹی راجیا کا تقرر کیا گیا۔ یہ دونوں ارکان اسمبلی ٹکٹ سے محرومی پر ناراض تھے۔ یو وینکٹیش کو نائب صدرنشین مشن بھگیرتا و این سریدھر کو صدرنشین موسٹ بیاک ورڈ کلاسس ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام جاری کئے۔