حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) گھر سے جاتے جاتے گھریلو سامان کا ساتھ لے جانا ایک شوہر کی موت باعث بن گیا ۔ جہاں ناراض بیوی کو منانے میں ناکام شخص انجینیلو نے کل رات خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش ۔ جہاں 45 انجینیلو نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انجینلو کا اس کی بیوی سے جھگڑے کے بعد اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ جاتے وقت اس کی بیوی نے گھریلو سامان کو بھی نہیں چھوڑا ۔ اس دوران اس شخص نے بیوی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس ملکاجگیری مصروف تحقیقات ہے ۔
