نئی دہلی 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عآپ رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کہاکہ وہ پارٹی سے استعفیٰ دے کر 8 فروری کے اسمبلی انتخابات میں این سی پی ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔ موجودہ رکن اسمبلی سریندر سنگھ کو عام آدمی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا جس سے ناراض ہوکر اُنھوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ ٹوئٹر کے ذریعہ اُنھوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ روانہ کیا اور کہاکہ ٹکٹ نہ ملنے سے وہ مایوس ہیں اور پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ دہلی کنٹونمنٹ حلقہ کے رکن اسمبلی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ این سی پی ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے۔ وہ بھی آج آخری دن پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے قطار میں کھڑے رہے۔
