حیدرآباد /31 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس نے ناراض قائدین کو منانے سینئر قائدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ لوک سبھا چناؤ کے دوران مختلف شکایتوں کا جائزہ لینے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں سابق وزیر کے جانا ریڈی، ورکنگ صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ ، اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار شامل ہیں۔ پارٹی عاملہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تاکہ اختلافات کی یکسوئی کی جائے اور انتخابی مہم میں بہتر تال میل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کسی شکایت پر کمیٹی سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلی معاملہ میں ڈسپلن شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بی آر ایس قائدین کی شمولیت اور امیدواروں کے انتخاب پر کئی قائدین نے کھل کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔1