حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل ہے کہ وہ سیاست میں این ٹی راما راؤ جونیر کے داخلہ کا خیرمقدم کریں گے۔ تروپتی میں اپنی پدیاترا کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نارا لوکیش نے کہاکہ وہ ہر اُس شخص کا خیرمقدم کریں گے جو آندھراپردیش کی سیاست میں تبدیلی لانے کا کام کرے گا۔ تلگودیشم پارٹی کے بعض قائدین کا احساس ہے کہ جونیر این ٹی آر کے سیاست میں داخل ہونے پر کوئی حیرت نہیں ہوگی ۔