وجئے واڑہ 25 مارچ ( این ایس ایس ) تلگودیشم جنرل سکریٹری نارا لوکیش کی جانب سے وائی ایس آر کانگریس قائدین پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے آندھرا پردیش کے سیول سپلائز وزیر کے نانی نے آج لوکیش کو چیلنج کیا کہ وہ گوڈی واڑہ حلقہ سے انتخاب جیت کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نارا لوکیش کو چیلنج کرتے ہیں کہ گوڈی واڑہ حلقہ سے مقابلہ کریں اور انتخاب جیت کر دکھائیں۔ انہیں وائی ایس آر کانگریس پر بیجا تنقیدوں سے گریز کرنا چاہئے ‘