نارا لوکیش کو 4 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

انر رنگ روڈ اسکام میں ضمانت کی درخواست
حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے انر رنگ روڈ اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش کو عبوری راحت دیتے ہوئے 4 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انر رنگ روڈ اسکام میں گرفتاری سے بچنے نارا لوکیش نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ہائی کورٹ میں آج لنچ موشن کے تحت درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمہ کی تفصیلی سماعت 4 اکتوبر کوکرنے کا فیصلہ کیا اور اس وقت تک پولیس کو ہدایت دی کہ نارا لوکیش کو گرفتار نہ کیا جائے ۔ ہائی کورٹ کے عبوری احکام سے لوکیش کو کسی قدر راحت ملی ہے کیونکہ وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے نئی دہلی میں قیام پذیر ہیں اور قائدین کو اندیشہ ہے کہ آندھراپردیش واپسی کے فوری بعد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ انر رنگ روڈ اسکام میں سی آئی ڈی نے دو دن قبل ہی نارا لوکیش کا نام ملزمین کی فہرست میں شامل کیا۔