نارا لوکیش کی پد یاترا کے 500 کیلو میٹر مکمل

   

مسلمانوں کیلئے اسلامک بینک کے قیام کا وعدہ
حیدرآباد۔9 ۔مارچ (سیاست نیوز) تلگو دیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے آندھراپردیش میں اپنی پد یاترا کے تحت 500 کیلو میٹر کی مسافت طئے کرلی ہے۔ چتور ضلع میں مدنا پلی کے مقام پر تلگو دیشم کارکنوں نے 500 کیلو میٹر کی تکمیل پر ایک یادگار تعمیر کی جس کی نقاب کشائی لوکیش نے انجام دی ۔ مدنا پلی اسمبلی حلقہ میں نارا لوکیش کی پد یاترا جاری ہے ۔ پد یاترا کو نوجوانوں سے موسوم کیا گیا ہے اور وہ عوام کے مختلف طبقات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ نارا لوکیش نے تلگو دیشم برسر اقتدار آنے پر تمام طبقات کے ساتھ انصاف کا وعدہ کیا۔ آندھراپردیش میں پاور لوم شعبہ سے وابستہ 63 افراد کی خودکشی کا حوالہ دیتے ہوئے نارا لوکیش نے کہا کہ جگن موہن ریڈی حکومت انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے ۔ لوکے شنے مسلمانوں کیلئے اسلامک بینک کے قیام کا وعدہ کیا۔ آندھراپردیش میں چندرا بابو نائیڈو اور نارا لوکیش نے دو علحدہ محاذوں پر جگن حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ر