ناردا اسٹنگ آپریشن: سابق میئر شوبھن چٹرجی سے پوچھ گچھ

   

کلکتہ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ناردا اسٹنگ آپریشن کی جانچ کررہی مرکزی ایجنسی سی بی آئی نے سابق میئرشوبھن چٹرجی کے سابق او ایس ڈی اور کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے دیگر دوآفیسر جو کارپوریشن کے وی آئی پی کوری ڈور میں تعینات سے تھے آج پوچھ تاچھ کی ہے ۔ سابق آفیسر اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) املن لہیری اور کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے دیگر دو افسران دین دیال سنگھ اور پریہ جیت گھوش سی بی آئی نظام آفیس میں پیش ہوئے ۔ان افسران کو سی بی آئی نے ناردا اسٹنگ آپریشن میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ناردا اسٹنگ آپریشن میں سابق میئر شوبھن چٹرجی اور سابق ڈپٹی میئر اقبال احمد کورشوت لیتے ہوئے دکھلایا گیا تھا۔ جرنلسٹ سیموئل میتھوز نے اس آپریشن کو انجام دیا تھا۔سی بی آئی نے حال ہی میں ان سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی۔سی بی آئی نے 12سیاست دانوں کے خلاف جس میں ترنمول کانگریس کے کئی وزراء شامل ہیں کیس درج کیا تھا۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق سابق او ایس ڈی اور کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے تین دیگر افسران کو سمن جاری کیا گیا ہے ۔ان افسران کی آواز کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے۔میتھوز نے دعویً کیا تھا کہ یہ تمام لیڈران نے فائدہ پہنچانے کے نام پر روپے لیے تھے ۔
[؟]سی بی آئی نے موجودہ میئر فرہاد حکیم سے درخواست کی تھی کہ جانچ میں تعاون کریں اور افسران سے پوچھ تاچھ کرنے کے علاوہ کارپوریشن کے وی آئی پی کوریڈور کا جائزہ لینے کی اجازت دیں۔