حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی سے امیزان کا ملازم پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پرتیک پانڈہ نامی یہ نوجوان کوکاپیٹ کے علاقہ میں واقع سیون ہلز اپارٹمنٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ تاہم اس کے اغواء کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حالیہ دنوں ایم ایس کی تعلیم کے لئے پرتیک پانڈہ امریکہ جانے کی تیاری میں تھا۔ اور اس کے لئے ضروری بینک ڈپازٹ کرنے کے لئے بھاری رقم ایک کروڑ 40 لاکھ روپئے اس کے والد سے حاصل کرلئے تھے۔ پرتیک پانڈہ ریاست میگھالیہ کی دارالحکومت شیلانگ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے والد نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں اکنامک کے پروفیسر ہیں۔ پرتیک امریکہ جانے کی کارروائی کے دوران امیزان میں ملازمت کررہا تھا۔ نارسنگی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
